ابنا: ماسکو سے خبر رساں ایجنسی اترتاس کی رپورٹ کے مطابق سرگئی لاوروف نے جنیوا میں شام کے امور میں اقوام متحدہ اور عرب یونین کے خصوصی ایلچی اخضر ابراہیمی سے ملاقات میں شام کی سیاسی جماعتوں سے مذاکرات جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس ملاقات میں اخضر ابراہیمی اور سرگئی لاوروف نے جنیوا میں شام کی سیاسی جماعتوں اور شامی حکومت کے مخالفین نے درمیان ہوئے مذاکرات کا جائزہ لیا اور مذاکرات کے جاری رہنے پر تاکید کی۔اس رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے شام کے حوالے سے مذاکرات کے لئے واسطے کا کردار ادا کرنے پر اخضر ابراہیمی کا شکریہ ادا کیا ۔ دوسری جانب شام کے شمالی علاقے میں دہشتگردوں اور فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں داعش کا ایک سرغنہ مارا گیا۔......./169
3 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 511015
روس کے وزیر خارجہ نے شام کی سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے جاری کا مطالبہ کیا ہے۔